جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی لہر وقتی ہے اور یہ زیادہ دیر تک نہیں ٹکے گی۔اُن کے یہ ریمارکس 11 مارچ کے بیان کے بالکل برعکس ہیں۔خیال رہے کہ عمر عبداللہ جو کہ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر بھی
ہیں، نے
11 مارچ کو اترپردیش اور اتراکھنڈ سے سامنے آنے والے انتخابی نتائج پر اپنا
ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں آج ایسا کوئی لیڈر نہیں جو 2019 ء
کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کا مقابلہ
کرسکے۔